ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک کے دوران عدالتوں کے اوقات کار تبدیل

timing for courts in Ramadan
کیپشن: Lahore High Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: رمضان المبارک کے دوران ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عدالتی اوقات کار تبدیل کردئیے جائیں گے۔ہائیکورٹ میں عدالتیں صبح9 سےدو پہر ڈیڑھ بجے تک جبکہ ماتحت عدالتیں صبح 8 سےدوپہر 2 بجے تک سماعت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت صبح نو بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہوگی جبکہ سماعت کے دوران گیارہ سے ساڑھے گیارہ بجے تک وقفہ برقرار رہے گا۔ ہائیکورٹ میں رمضان المبارک کے دوران جمعہ کے روز عدالتی اوقات کار صبح 9 بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک ہوں گے۔رمضان المبارک کے دوران ہائیکورٹ میں دفتری اوقات کار ساڑھے آٹھ بجے سےدوپہر اڑھائی بجے تک ہوں گے۔

سیشن اور سول عدالتوں میں بھی رمضان المبارک کے دوران عدالتی اوقات کار تبدیل ہوں گے۔سیشن و سول عدالتوں میں پیر تا جمعرات اور ہفتہ عدالتی اوقات کار 8 سےدو پہر2 بجے تک ہوں گے۔ ماتحت عدالتوں میں رمضان المبارک کے دوران جمعہ کے روز صبح آٹھ بجے سے دو پہر ساڑھے بارہ تک سماعت ہوگی۔ رمضان المبارک کے بعد تمام عدالتیں معمول کے عدالتی اوقات کار کے مطابق سماعت شروع کریں گی۔ 

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں جاتی امراء اراضی کے متعلق مریم نواز کی ضمانت قبل از گرفتاری پرسماعت کل ہوگی۔ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ مریم نواز کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا، مریم نواز کی درخواست ضمانت میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے 2 انکوائریز میں 26 مارچ کو طلب کیا۔نیب کو سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔مریم نواز نے تمام اثاثے انکم ٹیکس ریٹرن میں ڈکلیئر کررکھے ہیں، اثاثوں سے متعلق تمام ریکارڈ نیب کے پاس پہلے سے موجود ہے، 1480 کنال اراضی کی تحقیقات کیلئے نوٹس پہلے میڈیا کو دیا گیا پھر درخواستگزار کو ارسال کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کو بھجوایا گیا نوٹس عمومی نوعیت کا ہے، نوٹس میں مانگا گیا تمام ریکارڈ سرکاری اداروں کے پاس ہے۔مریم نواز خاتون ہیں اور عبوری ضمانت کی منظوری کی حقدار ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ درخواستگزار کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کرنے کا حکم دے۔