نایاب چینی سستی ہوگئی

Sugar available in low price
کیپشن: Sugar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: رمضان کی آمدآمد، شہر میں رمضان بازار سج گئے۔ شہر کے دس ماڈل بازار بھی رمضان بازاروں میں تبدیل کر دیے گئے۔ چھٹی کے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے رمضان بازاروں کا رخ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان آتے ہی شہر بھر میں لگائے گئے سہولت سٹالز پر سبزیوں و پھلوں کی سرکاری قیمتوں سے مختلف اشیاء پر دس روپے فی کلو تک کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے فی کلو میں فروخت جبکہ دو کلو کا پیکٹ 130 میں فروخت کیا جارہا ہے۔ سبسڈائز آٹے کے ٹرک بھی رمضان بازاروں میں پہنچ گئے۔ دس کلو آٹے کا سبسڈائز تھیلا 375 روپے میں دستیاب ہے۔  بزرگ شہریوں کی سہولت کے لئے سینئر سیٹیزن سٹالز بھی قائم کر دیے گئے۔ 55 سال سے زائد افراد سینئر سیٹیزن کاؤنٹرز پر خریداری کر سکیں گے جبکہ فون نمبر درج کروا کر ہوم ڈیلیوری بھی کروا سکیں گے۔

سبزیوں میں آلو 43 سہولت سٹال پر 40 روپے فی کلو، پیاز 23 سہولت سٹالز پر 20, ٹماٹر 48 سہولت سٹال پر 43 روپے، بھندی 100 سہولت سٹالز پر 90 روپے فی کلو، ادرک 310, کریلے 60, بینگن 40 ، بند گوبھی 18, پھول گوبھی 38, ٹینڈے 145، گھیا 55 اور گھیا توری 96 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔لیموں کی قیمتوں میں مانگ کے پیش نظر اضافہ لیموں چائنہ 145 روپے فی کلو تک جا پہنچے سہولت سٹالز پر 135 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔

اسی طرح پھلوں میں سیب 155 سہولت سٹال پر 145, کیلا 130 سہولت سٹال پر 110, سٹابری 115 سہولت سٹال پر 105اور امرود 85 سہولت سٹال پر 80 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔