فاران یامین: شہر میں تیس رمضان بازار لگانے کا اعلان، تاحال بیشتر رمضان بازار فعال نہ ہو سکے۔ شہری بازاروں سے خالی ہاتھ مایوس لوٹنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان میں شہریوں کو سستی اشیاء دینے کے دعووے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ مقررکردہ دن پر بازار مکمل فعال نہ ہو سکے۔ شہر میں تیس رمضان بازار لگائے جانے تھے۔ انتظامیہ کے مطابق دس بازار ماڈل بازاروں میں تین اتوار بازاروں کی جگہ پر رمضان بازار لگانے تھے جبکہ سترہ بازار مختلف زونز کے علاقوں میں لگائے جانے تھے۔ مگر ان بازاروں میں سے بیشتر بازار مکمل فعال نہ ہو سکے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل اتوار کے روز انہیں خریداری کرناتھی۔۔رمضان بازار مکمل طور پر فعال نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مایوسی ہوئی ہے۔ شہر میں لگائے گئے رمضان بازار مکمل فعال نہ ہو سکے۔شہری خریداری کے لئے آرہے ہیں اور مایوس لوٹ رہے ہیں۔
دوسری جانب رمضان کی آمد سے قبل شہریوں نے یوٹیلیٹی سٹورز کا رخ کرلیا ہے۔ پیکو روڈ ٹاؤن شپ میں یوٹیلیٹی سٹور میں خریداروں کا رش بڑھ گیا۔ یوٹیلیٹی سٹور میں چینی 68 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ شہریوں کیلئے چینی 2 کلو اور 4 کلو کی پیکنگ میں دستیاب ہے۔ آٹےکا20 کلو کا تھیلا 800 اور گھی کا پیکٹ170 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیاء خورو نوش کی خریداری میں ریلیف نظر آ رہا ہے، حکومت کو مزید اشیاء پر سبسڈی فراہم کرنی چاہیے۔ دودھ، دہی جیسی ضروری اشیاء پر بھی سبسڈی ہونی چاہئے۔