سٹی42:کورونا وائرس کے وار جاری ،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے دیرینہ ساتھی بھی کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے دیرینہ ساتھی محمد رشید انتقال کر گئے وہ کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا تھے اور چند روز سے پی کے ایل آئی میں زیر علاج تھے مرحوم جاتی امراء اور وزیر اعظم ہاوس کے کنٹرولر رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے کورونا کیسز میں روز بروز تیزی آتی جا رہی ہے اور عالمی وبا کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے۔دنیا بھر میں کوئی بھی طبقہ چاہے اس کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو جان لیوا وائرس سے محفوظ نہیں۔