سٹی42:رائیونڈ میں حاملہ خاتون کے ساتھ شوہرکے چچا زاد بھائی کی تشدد کے بعدزیادتی کرنے کی کوشش میں حاملہ عورت کے پیٹ میں موجود 2بچے تشدد کے باعث ضائع ہو گئے۔
متاثرہ خاتون ثنا کے لواحقین کے مطابق بااثر ملزمان سے بچنے کے لئے چھانگا مانگا سے رائیونڈ آئے ہیں ملزمان کے خلاف چھانگا مانگا تھانہ میں مقدمہ درج ہے لیکن بااثر ہونے کی وجہ سے ملزمان قانون کی گرفت میں نہیں آتے۔
ایک او ر واقعے میں نواں کوٹ کے علاقے میں 20 سالہ لڑکی پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی20 سالہ مریم کی لاش کمرے سے ملی جس کی سات ماہ قبل شادی ہوئی تھی لڑکی دو ماہ سے والدین کے پاس تھی۔ اہل خانہ کا موقف ہے کہ لڑکی نے سینے میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کرکے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔