ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملازم میں کورونا کی تشخیص کے بعد ریلوے حکام کو ہوش آگیا

ملازم میں کورونا کی تشخیص کے بعد ریلوے حکام کو ہوش آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید ) ریلوے ہیڈ کوارٹر میں افسران و ملازمین کے لیے ناقص انتظامات، ریلوے ہیڈ کوارٹر کنٹریکٹ ملازم میں کورونا وائرس کی تشخیص، تشخیص کی خبر ملنے پر ہیڈ کوارٹر انتظامیہ کو بھی ہوش آگیا، متعلقہ برانچ کو سیل کر دیا گیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کنٹریکٹ پر تعینات سابق بجٹ آفیسر بزداد اعوان ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ بجٹ آفیسر بزداد اعوان کا بیٹا بھی ریلوے ایس اینڈ سی برانچ میں ملازم ہے، جس پر ریلوے انتظامیہ کی جانب سے سروے اینڈ کنسٹریکشن برانچ کو سیل کر دیا گیا۔ برانچ سے ملحقہ دفاتر میں ڈس انفیکشن اسپرے کروایا گیا۔

کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی ضبر نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں موجود افسران و ملازمین میں خوف ہراس پھیلا دیا، ایس اینڈ سی سے ملحقہ برانچز میں افسران و ملازمین کام چھوڑ کر دفاتر سے باہر چلے گئے۔ خوف و ہراس میں مبتلاء افسران و ملازمین کا کہنا تھا کہ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں انسداد کورونا کے حوالے سے خاطر خواہ انتظامات نہیں اٹھائے جا سکے۔

ایک جانب لاک ڈاون کے باعث سڑکیں بند اور پورا شہر بند ہونے سے جان جوکھم میں ڈال کر دفاتر پہنچتے ہیں تو دوسری جانب دفاتر میں وباء کے پھیلنے کا خدشہ رہا ہے، وزارت ریلوے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دفاتر میں ٹرین آپریشن کی بندش تک چھٹیاں کرے نہیں تو افسران و ملازمین کی صحت سے متعلق ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں۔