( سعدیہ خان ) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کہتے ہیں، کورونا کی وبا، طوفانوں اور زلزلوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے، یہ وہ خطرہ ہے جو بظاہر نظر نہیں آرہا، کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔
قمر زمان کائرہ نے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی لاہور کے اجلاس سے وڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت حاجی عزیزالرحمن چن جبکہ اسرار بٹ نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے۔
اجلاس میں چودھری منظور احمد، سید حسن مرتضی، ملک عثمان، عاصم بھٹی، علامہ یوسف اعوان، ڈاکٹر خیام، آصف ناگرہ، چودھری عاطف، زاہد ذوالفقار خان، میاں شاہد، رانا جمیل منج، شیخ مقبول، نرگس خان، سونیا خان، راو شجاعت اور شہباز کنول شریک ہوئے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے عہدیدار اور ٹکٹ ہولڈرز اپنے حلقے کے غریبوں کی مدد کریں۔ لاہور کے عہدیدار امدادی کاموں کیلئے اجتماعی کوششیں بھی کریں۔
پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کورونا وائرس کو حکومت اور عوام سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضی نے کہا کہ وبا سے لڑنے کیلئے پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی میں حکومت کو تجاویز دی ہیں۔
پیپلزپارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیزالرحمن چن نے کہا کہ پارٹی لاہور میں غریبوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ پیپلزپارٹی لاہور کے سیکرٹری جنرل اسرار بٹ نے کہا کہ پارٹی کے تمام عہدیدار اپنے طور پر امدادی کام کر رہے ہیں۔