ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس سے متاثر ہونےوالا لاہور کا پہلا شخص صحتیاب

کورونا وائرس سے متاثر ہونےوالا لاہور کا پہلا شخص صحتیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) شہرمیں کوروناوائرس کےتصدیق شدہ مریض وائرس کوشکست دینےلگے۔ چلڈرن ہسپتال کے دو بچے اور میو ہسپتال کے 8 مریض کورونا کو شکست دے کر گھر لوٹ گئے۔ لاہور کا پہلا متاثرہ شخص بھی صحت یاب ہونیوالوں میں شامل ہے۔
میو ہسپتال میں 8 افراد جبکہ چلڈرن ہسپتال کے دو ننھے مریض وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔ شکست دینے والوں میں لاہور کا پہلا مریض سلمان بھی شامل ہے ۔ میو ہسپتال کے 8 اور چلڈرن ہسپتال کے دو ننھے بچوں کے کورونا ٹیسٹ دو بار منفی آنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

چلڈرن ہسپتال سے ڈسچارج ہونیوالوں میں 15 ماہ کی بچی اور 10 سالہ لڑکا دونوں بچے چلڈرن ہسپتال لاہور کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے ۔ دونوں بچوں کو دس دن سے زائد آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ۔ دونوں بچوں کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کروائے جو نیگیٹو آئے ۔

دوسری جانب صوبے میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2ہزار 336 ہو گئی ہے ۔لاہور میں 373 تصدیق شدہ مریض زیر علاج ہیں۔ میو ہسپتال میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 130 ، پی کے ایل آئی میں 21 ، چلڈرن میں 4 ایل جی ایچ میں 2، سروسز میں 7، جناح میں 3 اور ایکسپو سنٹر ہسپتال میں 78 مریض زیرعلاج ہیں ۔ شہر میں اموات کی تعداد 10 صوبے میں 19 ہو گئی۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer