زمین کو سکون مل گیا

 زمین کو سکون مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:دنیابھرمیں اربوں افراد کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے گھروں تک محدود ہیں یا ان کی نقل وحرکت محدود ہے جس کی وجہ سے ہمارے سیارے زمین کے حرکت کرنے کے اندازپربھی فرق پڑ رہا ہے۔ زمین کی تھرتھراہٹ بھی کم ہوگئی. 
لاک ڈاؤن کی وجہ سےکام یاتفریح کی غرض سےٹرینوں اورگاڑیوں کاسفربہت کم رہ گیا۔ بڑےکارخانےبھی بند ہیں۔ اتنےبڑےپیمانےپرانسانی سرگرمیوں میں کمی سےزمین کی سطح پرپیداہونےوالا ارتعاش بھی کم ہوگیا۔ بیلجم میں رائل آبزرویٹری اورنیپال میں زلزلوں کےماہرین سیسمولوجسٹ نےبھی اس ارتعاش میں کمی کومحسوس کیا ۔
کورونا وائرس صرف اسی طرح ہماری زندگیوں پر اثر انداز نہیں ہو رہا بلکہ قدرتی دنیاپربھی اس کاواضح اثرپڑرہاہے۔ سائنسدانوں نےگاڑیوں، ٹرکوں، بسوں اوربجلی بنانےوالےکارخانوں سےنکلنےوالی نائٹروجن ڈائی آکسائڈگیس کےاخراج میں کمی کوبھی محسوس کیاہے۔ 
کورونا وائرس کی وبانےکئی سیاحتی بحری جہازوں کواپنی لپیٹ میں لےلیاجس کی وجہ سے پوری دنیا میں جہازکھڑےہیں اورسمندرپرسکون ہے۔ اس نئی سیسمولوجیکل تحقیق کایہ مطلب نہیں ہے کہ ہماری زمین میں ارتعاش بالکل ختم ہوگیالیکن پہلےکےمقابلےمیں فرق بہت واضح ہےاوردراصل یہ مفیدبھی ہے۔
انسانی سرگرمیاں درحقیقت پس منظرمیں شور کی طرح ہیں، جس کی وجہ سے یہ سننے میں بہت دشواری ہوتی ہےکہ ہماری زمین میں قدرتی طورپر کیاہورہاہے۔واشنگٹن میں قائم ایک تحقیقاتی ادارے کی ویب سائٹ پرسیسمولوجسٹ اینڈی فراستو نےکہا کہ ’آپ کوایسےسگنل مل رہے ہیں، جن میں شورکم ہے جس کی وجہ سےآپ کوان سے زیادہ معلومات اخذکرنےمیں آسانی ہو رہی ہے‘۔

دوسری جانب معروف برطانوی طبی جریدے نے لاک ڈاون ختم کے حوالے سے دنیا بھرکو خبردارکردیا۔ طبی جریدے لانسیٹ میں چھپنے والی نئی تحقیق میں کہا گیا کہ کورونا کی ویکسین تیارہونے تک دنیا میں لاک ڈاؤن کومکمل ختم نہیں کرنا چاہیے۔ لاک ڈاؤن مکمل ختم کرنے سے کورونا کی نئی لہرآنے کا خدشہ ہوگا.

خیال رہے کہ کورونا کے حملوں میں شدت آرہی ہے۔ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 2ہزار 700سے بڑھ گئی۔ میکسیکو میں مزید 39 ہلاکتیں، امریکا میں 18ہزار 747 ،اٹلی میں 18ہزار849،فرانس میں 13ہزار 197، چین میں مزید 3 افراد جان سے گئے ،تعداد 3ہزار 339 ہو گئی ،برازیل میں مزید 6 ،نیوزی لینڈ میں 2 ہلاکتیں، بھارت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 40 ہلاکتیں جبکہ ترکی میں ایک دن کے دوران 98 ہلاکتیں ہويیں۔

پاکستان میں چوبیس گھنٹوں میں مزید پانچ ہلاکتیں جس کے بعد تعداد بڑھ کر 71 ہو گئی ہے.