ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کو اب سستا انٹرنیٹ ملے گا، زبردست خبر آگئی

 طلبا کو اب سستا انٹرنیٹ ملے گا، زبردست خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور  روڈ (اکمل سومرو) ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان تعلیم بنڈل پیکیج کے اجراء پر بات چیت، ٹیلی کام ادارے صبح 8 بجے سے لے کر دوپہر دو بجے تک طلبا کو سستا انٹرنیٹ فراہم کریں گے۔

دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے پاکستان میں ڈیرے ڈال لیے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے  مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 71 ہوگئی جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4792 تک پہنچ گئی ۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا، جہاں کل کورونا کے مزید 112 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2336 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 18  افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے  کیسز کے پیش  نظر پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی جبکہ تعلیمی ادارے بدستور 31 مئی تک بند رہیں۔

تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث طلبا کو آن لائن کلاسز پڑھانے کیلئے ایچ ای سی کی جانب سے اہم اقدام کیا گیا، ذرائع ایچ ای سی کے مطابق آن لائن کلاسز کو یقینی بنانے کیلئے طلبا کیلئے تعلیم بنڈل انٹرنیٹ پیکج متعارف کرایا جائے گا، تعلیم بنڈل پیکج ڈیزائن کرنے کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان معاہدہ ہوگا، پیکج کیلئے طلبا کی یونیورسٹیوں کے ذریعے رجسٹریشن ہوگی، یونیورسٹیوں کی تصدیق کے بعد طلبا کو تعلیم بنڈل پیکج دیا جائے گا۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے بچوں تک تعلیم کی رسائی یقینی بنانے کیلئے  تعلیم گھر نامی کیبل چینل،  ویب سائٹ اور ایپ لانچ کردی  جس سے طلبا ویب سائٹ سے لیسن پلان حاصل کرنے کے بعد مقامی کیبل آپریٹر کے ذریعے گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

 گزشتہ روز وفاقی حکومت نے  " ٹیلی سکول" کے نام سے چینل بھی لانچ کردیا، ٹیلی سکول چینل کی نشریات پورے ملک میں دیکھی جا سکیں گی،ٹیلی سکول چینل پرچاروں صوبوں کےسکولوں اورکالجزکے طلبا کے لیے دن بھرتمام مضامین کےلیکچرر نشرکیےجائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer