ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کا لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند وکلاء کیلئے اہم خبر

سپریم کورٹ کا لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند وکلاء کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سپریم کورٹ آف پاکستان کا لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند وکلاء کیلئے اہم خبرآگئی، کمیٹی برائے گرانٹ آف فٹنس سرٹیفکیٹ فار انرولمنٹ سپریم کورٹ کی تشکیل نو کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان تین رکنی کمیٹی کے چئیرمین ہوں گے جبکہ سینئرترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان کمیٹی کے ممبرز ہوں گے،کمیٹی وکلاء کو سپریم کورٹ میں انرولمنٹ فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی منظوری دینے کی مجاز ہو گی ،فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والے وکلاء ہی سپریم کورٹ کی انرولمنٹ کیلئے انٹرویو دے سکیں گے، سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں انرولمنٹ کمیٹی وکلاء کو عدالت عظمیٰ کی انرولمنٹ دینے کی منظوری دے گی۔

دوسری جانب کورونا وائرس لاک ڈاﺅن میں عدالتوں میں کیسز کی بندش سے سفید پوش نوجوان وکلاء کی بڑی تعداد مشکلات کا شکار ہوگئی، لاہورہائیکورٹ بار نے مخیر وکلاء کے تعاون سے ضرورت مند وکلاء کو فی کس 10 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کر لیا جبکہ حکومتی امداد میں وکلاء نظرانداز کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق رقم دینے کا فیصلہ عدالتی کام ٹھپ ہونے کی وجہ سے کیا گیا، اب تک ضرورت مند وکلاءکی پانچ سو سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، اکٹھی ہونے والی رقم ضرورت مند وکلاء میں تقسیم کی جائےگی۔

 پاکستان بار کونسل کے ممبر احسن بھون ایڈووکیٹ نے سٹی42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ عمومی طور پر وکلاء کی بڑی تعداد مالی امداد نہیں لینا چاہتی لیکن موجودہ مشکل وقت میں کئی وکلاء مالی مشکلات کا شکار ہیں، حکومت وکلاء کی مالی معاونت کیلئے پیکج کا اعلان کرے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، اب تک کورونا وائرس کے باعث ملک میں 71 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 4700 سے تجاوز کرگئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer