وفاقی وزیر پیٹرولیم جعلی ڈگری کیس میں بری

وفاقی وزیر پیٹرولیم جعلی ڈگری کیس میں بری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہین عتیق ) وفاقی وزیر پٹرولیم چوہدری غلام سرور جعلی ڈگری کیس میں بری، سپیشل جج بہادر علی خان نے اینٹی کرپشن کی طرف سے کیس واپس لینے کی درخواست پر وفاقی وزیر کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں وفاقی وزیر پٹرولیم چودھری غلام سرور کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی۔ چودھری غلام سرور کی جانب سے محمد اکرم قریشی اور احمد رضا راجہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اینٹی کرپشن چودھری غلام سرور کو جعلی ڈگری کیس میں بے گناہ قرار دے چکی ہے۔ عدالت نے اینٹی کرپشن کی رپورٹ پڑھی جس میں کیس واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔
عدالت نے اینٹی کرپشن کی رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے چودھری غلام سرور کو بری کردیا۔ چودھری غلام سرور کے خلاف دو ہزار دو میں جعلی ڈگری کا کیس بنایا گیا تھا۔