ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع

 عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) آف شور کمپنیاں بنانے اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

تحریک انصاف کے رہنماعبدالعلیم خان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کے روبرو پیش کیا گیا، عدالت نے نیب کو ریفرنس پیش کرنے کاحکم دیا تھا تاہم نیب کی جانب سے ریفرنس پیش نہ کرنے پر عدالت نے پوچھا تو نیب نے بتایا کہ تفتیش ہو رہی ہے، ریفرنس جلد دائر کر دیں گے۔

نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ مزید ریکارڈ حاصل کرنا ہے جس کے بعد ریفرنس عدالت میں پیش کر دیا جائے گا، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ فائنل رپورٹ پیش کرنا آپ کی ذمہ داری ہے، آپ آہستہ کام کر رہے ہیں، کچھ تیزی دکھائیں۔

احتساب عدالت کے جج نےعلیم خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ نیب تفتیشی کہتے ہیں کہ علیم خان نے ریکارڈ چھپا رکھا ہے، جس پر وکیل نے نیب کا الزام رد کرتے ہوئے کہاکہ ہم تمام ریکارڈ نیب کو فراہم کرچکے ہیں اور عبدالعلیم خان تو جیل میں ہیں ریکارڈ کیسے چھپا سکتے ہیں، عدالت نے ریفرنس جلد جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 اپریل تک توسیع کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer