محکمہ سکول ایجوکیشن کا 44 سکولوں کی خطرناک عمارتیں گرانے کا حکم

محکمہ سکول ایجوکیشن کا 44 سکولوں کی خطرناک عمارتیں گرانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جنید ریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن جاگ اٹھا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے لاہور کے 44 سکولوں کی عمارتیں خطرناک قرار دیتے ہوئے انھیں مسمار کرنے کے احکامات جاری کردیئے، خطرناک عمارتیں مسمار نہ ہونے سے ہزاروں طلباو اساتذہ کی زندگیاں داﺅ پر لگ گئیں۔

لاہور کے 44 سرکاری سکول جن کی عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ان میں گورنمنٹ ہائی سکول برکی، سینٹ فرانسس ، تکیہ لہری شاہ ، پائلٹ سکول وحدت کالونی، گورنمنٹ سلیم ماڈل سکول اردوبازار، علی رضا آباد، حنیف پارک، چڑڑپنڈ، چمڑوپور ، پرکٹسنگ ہائرسیکنڈری سکول جلوموڑ اور اقبال ہائی سکول گڑھی شاہو سمیت دیگر شامل ہیں۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ مسمار کی جانے والی عمارتوں کی جگہ آئندہ مالی سال میں نئے کلاس رومز بنائے جائیں گے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سکولوں کی خطرناک عمارتوں کا مسمار کرنے کے فیصلہ کو اچھی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے، اگر اس فیصلہ کو گرمی کی چھٹیوں تک محدود کرلیا جائے تو بچوں کی تعلیم کیلئے اچھا ہوگا

Sughra Afzal

Content Writer