ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل ہسپتال: مریض کے ساتھ آئے لواحقین کا سکیورٹی گارڈ سے تصادم

جنرل ہسپتال: مریض کے ساتھ آئے لواحقین کا سکیورٹی گارڈ سے تصادم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری:جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میدان جنگ بن گئی، مریض کے لواحقین کے تشدد سے ہسپتال کے چھ اہلکار زخمی، پولیس نے مریض کے ساتھ آئے آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا۔

برکی روڈ کے رہائشی شکیل نامی مریض کو ٹانگ اور کولہے کے فریکچر کے باعث جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تو ایمرجنسی گیٹ کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے پر مریض کے ساتھ آئے لواحقین کا سکیورٹی گارڈ سے جھگڑا ہوا جو مارپیٹ میں تبدیل ہوگیا ۔ اس دوران لواحقین ایمرجنسی کے اندر داخل ہوئے اور دیگر اہلکاروں کو بھی مارپیٹ کا نشانہ بنایا ۔ اس صورتحال کے باعث ایمرجنسی میدان جنگ بن گئی۔

 تشدد سے ہسپتال کے چھ اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے ابراہیم اور راشد نامی سکیورٹی اہلکار کو شدید چوٹیں آئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور آٹھ افراد کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے ۔