یو ای ٹی نے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا

یو ای ٹی نے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو:یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے انٹری ٹیسٹ کو مسترد کر دیا۔ انجینئرنگ یونیورسٹیز و کالجوں میں داخلوں کے لیے یو ای ٹی کے تحت انٹری ٹیسٹ ہو گا۔ یونیورسٹی نے پندرہ جولائی کو انٹری ٹیسٹ منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے فیصلہ کیا ہے کہ انجینئرنگ میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ پندرہ جولائی کو منعقد ہوگا اور انجینئرنگ یونیورسٹیز و کالجوں میں داخلوں کے لیے یو ای ٹی کے تحت ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنے کی شرط عائد کر دی گئی ہے۔ یو ای ٹی انتظامیہ کے مطابق انجینئرنگ میں داخلوں کے لیے طلباء کو اس ٹیسٹ میں لازمی طور پر شرکت کرنا ہوگی جبکہ ایچ ای سی کے تحت ہونے والے انٹری ٹیسٹ کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

  یو ای ٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے ہدایات جاری کی ہیں کہ انٹری ٹیسٹ کی تیاریوں کا آغاز کیا جائے اور اس ضمن میں جلد ہی اشتہار بھی جاری کیا جائے گا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذیلی ادارے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر طلباء داخلہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔