ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنٹرولر ایگزامینیشن نے نگرانی کیلئے ساس اور بیوی کو بلا لیا

کنٹرولر ایگزامینیشن نے نگرانی کیلئے ساس اور بیوی کو بلا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض: لاہوربورڈ شعبہ امتحانات میں سنگین بے ضابطگیوں، کنڑولر امتحانات ناصر جمیل نے مبینی طور پر پریکٹکل کی ڈیوٹیوں میں اپنی بیوی اور ساس کو ڈیوٹی پر تعینات کردیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق تعلیمی بورڈ شعبہ امتحانات میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کنڑولر امتحانات نے کرپشن کی مثالیں قائم کردی۔ پریکٹکل کی ڈیوٹیوں میں آپنی بیوی اور ساس کو ڈیوٹی پر تعینات کردیا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: گورنمنٹ سکول کی ہیڈ مسٹریس نے کلاس روم کرائے پر چڑھا دیا

ناصر جمیل کی بیوی کا تعلق پرائیویٹ تعلیمی ادارے سے ہے۔ قانون کے مطابق پرائیویٹ ٹیچر کو امتحانی ڈیوٹی پر تعینات نہیں کیا جاسکتا۔ ناصر جمیل کی ساس ریٹائرڈ ٹیچر ہیں۔ ریٹائرڈ ٹیچر کو بھی نگرانی کی ڈیوٹی پر نہیں لگایا جاسکتا۔ دونوں معاملوں میں رشتےداروں کو نوازنے کے لیے قانون کی خلاف ورزی کی گئیں۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کو انکی ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیاہے۔