قیصر کھوکھر: احتجاجوں کی ایسی فضہ چلی کہ سب کو مطالبات یاد آگئے، مستقل کرو ،اپ گریڈ کرو،پروموشن بھی دو۔
تفصیلات کے مطابق ڈرائیورایسوسی ایشن،محکمہ زراعت ،محکمہ آبپاشی،سی اینڈڈبلیو کےملازمین نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے سول سیکرٹریٹ کے سامنے روڈ بلاک کردی۔ جبکہ سول سیکرٹریٹ ڈرائیورزایسوسی ایشن کی ریلی سیکرٹریٹ کےگیٹ پرپہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرانسپورٹ کمپنی نے گاڑیوں پر دھاوا بول دیا
واضح رہے کہ ریلی میں مختلف محکموں کے ملازمین بھی شریک تھے۔ ڈرائیورزایسوسی ایشن نےاپ گریڈیشن اورکنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرکرنےکا مطالبہ کر دیا۔ ڈرائیوروں کو اوورٹائم دینےکابھی مطالبہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف میں ایک انار سو بیمار
علاوہ ازیں مظاہرےمیں محکمہ ہائی وے اورمحکمہ جنگلات، محکمہ سی ینڈڈبلیواورمحکمہ زراعت کے ملازمین بھی شامل تھے۔