گاڑیوں کے مالکان  کیلئے اچھی خبر

Punjab Excise digitalization, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ ایکسائز  پنجاب نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے روزمرہ امور میں اطلاق کے حوالے سےایک اور اہم قدماٹھا لیا۔موٹر وہیکل ٹیکس میں کیش ادائیگی ختم کر دی گئی،اب تمام ادائیگیاں بینک یا ٹیلی کام چینل سے ہوں گی۔

ڈی جی ایکسائز محمد علی کا کہناے کہ نئی کمپیوٹرائزڈ ایپلی کیشن کل پیر سے مرحلہ وار لانچ کی جائے گی،نئی گاڑی کی رجسٹریشن گھر بیٹھے کرائی جا سکے گی،گاڑی رجسٹریشن کیلئے ایکسائز اہلکار مالک کے پاس خود جائے گا۔ 

 ڈی جی ایکسائز کا مزید کہناتھا کہ تمام امور مکمل کرکے اصل فائل اور سمارٹ کارڈ مالک کے گھر پہنچائی جائے گی،ان کا کہناتھا کہ سابقہ سسٹم میں یہ سہولت موجود نہ تھی، ایپلیکیشن محکمہ ایکسائز اور آئی ٹی بورڈ کی شب و روز کی محنت سے تیار ہوئی ہے۔

 ڈی جی ایکسائز نے کہاکہ پرانا سسٹم 18 سال بعد تبدیل کیا گیا ہے اور زیادہ قابل بھروسہ ہے،اب گاڑی اور مالک کا ڈیٹا بہتر طور پر محفوظ رکھا جا سکے گا،شہریوں کو یہ تمام سہولتیں ایکسائز کے دفاتر میں بھی میسر ہونگی۔