ویب ڈیسک: پاک بھارت میچ آج کے دن کا کھیل ختم کردیا گیا، پاک بھارت مقابلہ اب کل رزیرو ڈے پر ہوگا ۔
پاکستان اور بھارت کا آج کا میچ ملتوی کردیا گیا،پاکستانی وقت کے مطابق میچ کل ڈھائی بجے شروع ہوگا،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل دوبارہ یہیں سے شروع ہوگا،بھارت نے 24.1 اوورز میں 2وکٹ کے نقصان پر 147 رنز بنائے ہیں،کل بھارت کی اننگز 24.1 اوورز میں 2 وکٹ147 رنز سے دوبارہ شروع ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق اب تک 24.1 اوورز کا کھیل مکمل ہو چکا ہے جبکہ بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا لیے ہیں ، بارش کے باعث وکٹ اور گراؤنڈ کو کور کر دیا گیاتاہم بارش رکنے پر میچ کے آغاز کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی اوپنرز نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار سڑوک کھیلے اور میچ میں جان پیدا کردی،بھارتی کپتان روہت شرما56 رنز کی اننگز کھیل کر شاداب خان کا شکار بنے ، جب کہ شبمن گل کو 58 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا،کریز پر اس وقت ویرات کوہلی اور کے ایل راہول موجود ہیں۔
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے، پلیئرز فارم میں ہیں ہر میچ کونیا سمجھ کر کھیلتے ہیں،دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ فرق نہیں پڑتا پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
دوسری جانب پاکستان نے ایشیاکپ میں ایک روز قبل پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا تھا۔فہیم اشرف ٹیم شامل ہیں جبکہ پاکستان چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف فتح حاصل کرنے والی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور فاتح الیون کو برقرار رکھا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کا میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
پاکستان کی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز، ایک فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر اور تین اسپن آل راؤنڈرز شامل، فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے۔اسپن ڈپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابراعظم شامل ہیں جبکہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔