پاکستان انڈیا میچ میں آج بھی بارش ہو گئی تو کیا ہو گا؛ میچ بہرصورت مکمل کرنے کا انتظام کر لیا گیا

Pakistan vs India, Asia Cup, Super four matches of Asia Cup, Colombo, Rain prediction in Colombo, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلہ میں آج دس ستمبر کو کولمبو میں  پاکستان اور انڈیا ک ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے اور ایک بار پھر محکمہ موسمیات نے میچ کے وقت بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔ تاہم گزشتہ میچ کی طرح اس میچ کے بھی بارش کے سبب ڈرا ہونے کا امکان کم کرنے کے لئے ایشیا کپ کے منتظمین نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 ستمبر کو کولمبو کے آر پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کھیلا جانا ہے اور اس دن سری لنکن دارالحکومت میں بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ بارش کے سبب آج اتوار کے روز میچ مکمل نہ ہو سکا تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک انڈیا میچ کے لئے اضافی دن بھی رکھ دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں اتوار کو کھیلے جانے والے پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ کے لیے ریزرو ڈے کا اعلان کیا ہے۔ 

پی سی بی کے اعلان کے مطابق اگر آج پاکستان اور انڈیا کے میچ کے دوران خراب موسم کی وجہ سے کھیل معطل ہو جاتا ہے تو میچ 11 ستمبر 2023 کو اسی جگہ سے دوبارہ شروع ہو گا جہاں سے اسے معطل کیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ کے ٹکٹ خریدنے والے مداحوں کو بتایا کہ بارش کی صورت میں میچ معطل ہو جائے تو ایسی صورت میں ٹکٹ ہولڈرز  اپنے میچ کے ٹکٹ اپنے پاس رکھیں جو کارآمد رہیں گے اور ریزرو ڈے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

 انتظامیہ نے ایشیا کپ کے فائنل کے لیے بھی ریزرو ڈے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ویب سائٹ نے انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ اگرچہ دونوں میچز کے لیے ریزرو ڈے رکھے گئے ہیں۔

تاہم کوشش کی جائے گی کہ ان میچوں  کو ان کے اصل دن مکمل کیا جائے جس کا مطلب یہ ہے کہ ممکنہ خراب موسم کے باعث مقابلے کو مختصر کیا جائے گا بصورت دیگر یہ مقابلہ اگلے روز وہیں سے شروع ہو گا جہاں پر معطل کیا گیا تھا۔

ایشیا کپ  2023  میں جب دونوں حریف ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوئیں تو پالی کیلے میں بارش کی وجہ سے میچ  منسوخ کرنا پڑا تھا۔ اور دونوں ممالک کے مداحوں نے بارش کے امکان کے باوجود میچ پالی کیلے میں شیڈول کرنے کے فیصلہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اسی مقام پر نیپال کے خلاف انڈیا کے میچ کو بھی بارش کے باعث مختصر کرنا پڑا تھا۔

اگلے ہفتے کولمبو میں بھی بارش کی پیش گوئی کے ساتھ پی سی بی جو ٹورنامنٹ کا میزبان ہے، کولمبو کے میچوں کو ہمبن ٹوٹا منتقل کرنے کے کی وکالت کر رہا تھا لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کے دباو پر  اے سی سی نے کہا کہ میچ کولمبو میں پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی کھیلے جائیں گے۔ تاہم شائقین کے غصہ سے بچنے کے لئے اس مرتبہ بارش کے باوجود میچ کسی نہ کسی طرح مکمل کروانے کے لئے ایک اضافی دن مختص کر دیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے کل پیر کے روز 11 ستمبر کو بھی کولمبو میں تقریباً یقینی بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔