کام کے دوران وقفے ملازمین کی کارکردگی کیلئے کتنے مفید ہو سکتے ہیں؟

 کام کے دوران وقفے ملازمین کی کارکردگی کیلئے کتنے مفید ہو سکتے ہیں؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کام کے دوران چھوٹے چھوٹے وقفوں کا رجحان ملازمین کی کارکردگی کو ممکنہ طور پر بہتر بنا سکتا ہے۔

 پچھلے کچھ ہفتوں سے ٹِک ٹاک ’کوائٹ کوئیٹنگ‘(Quite Quitting)  نام کے ایک ٹرینڈ کی زد میں ہے جس میں نوجوان ملازمین ذہنی تھکاوٹ سے بچنے کے لیے کم سے کم کام کر رہے ہیں۔ ماہرین کی جانب سے اس رجحان پر تنقید کی جارہی۔ بعض ماہرین نے اس کو وقتی حل قرار دیا ہے۔

 رومانیہ کی ویسٹ یونیورسٹی آف ٹائمیوارا کے محققین کو معلوم ہوا ہے کہ ملازمت کے اوقات میں کام کے دوران چھوٹے چھوٹے وقفے آپ کی توانائی کو بڑھانے اورتھکن کو کم کرنے کا سبب ہوسکتے ہیں۔

 جرنل PLOS ONE میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں لکھا گیا ہے کہ چھوٹے وقفے بڑی مقدار میں توانائی کو بچانے اور تھکاوٹ کو کم کرنے میں مؤثر ہوتے ہیں جبکہ یہ قلیل مدتی وقفے طویل مدتی وقفوں کی طرح کارکردگی پر اثر انداز نہیں ہوتے۔

 تحقیق کے نتائج کی بناء پر یہ مشورہ دیا گیاہے کہ ملازمین کو قلیل مدتی اور طویل مدتی وقفوں کا ایک مرکب پیش کیا جانا چاہیئے۔ اس تحقیق میں محققین نے دورانِ کام قلیل مدتی وقفوں کے اثرات پر کیے گئے22 مطالعات کا جائزہ لیا۔ ان قلیل مدتی وقت سے مراد 10 منٹ یا اس سے کم دورانیے کے وقفے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer