ملک کےمختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

more Rain Prediction in Pakistan
کیپشن: Rain Prediction
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کے بعد موسم میں فی الوقت بہتری دیکھی جارہی ہے، حبس میں کمی واقع ہوئی ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق مون سون کی بارشوں کا ایک اور سپیل آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے،حالیہ بارشوں کے بعد موسم کچھ بہتر ہو گیا، لاہور میں حبس میں فی الوقت بہتری محسوس کی جا رہی،درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ خوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ فیصد بارش برسنے کا امکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 35 رہے گا جبکہ ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 183 ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، بو نیر، شانگلہ ،سوات،مالاکنڈ، دیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،چترال،مردان،چارسدہ ،پشاور ، کو ہا ٹ اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، خطۂ پوٹھوہار، گوجرانوالہ ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ اورنارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،کشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ عمر کوٹ، ٹھٹھہ ، بدین، میر پور خاص اور تھر پارکر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer