ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس ایک اور جان نگل گیا، 156 نئے مریض رپورٹ

Corona Situation
کیپشن: Corona Situation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ایک اور مریض انتقال کر گیا۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے متاثر ایک اور شخص انتقال کر گیا جب کہ 98 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 17 ہزار 200 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 156 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 98 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.91 فی صد ریکارڈ ہوئی۔