ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے اداروں کے خلاف نیا محاذ کھول لیا

عمران خان نے اداروں کے خلاف نیا محاذ کھول لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اداروں کے خلاف نیا محاذ کھول لیا ہے۔

عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو گھٹیا آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں شرم ہی نہیں آتی، کبھی توشہ خانہ کا کیس آ جاتا ہے، کبھی فنڈنگ کا کیس آ جاتا ہے۔ عمران خان نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ انہیں سیاست سے الگ کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور ہینڈلرز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور یہ لوگ مائنس ون کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عدالتوں کا فیصلہ جو بھی ہو اسے سب قبول کرتے ہیں لیکن عمران خان کا ٹیکنیکل ناک آؤٹ کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان کی کوئی ضد اور انا نہیں بلکہ مس انڈر اسٹینڈنگ ہے جسے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer