ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ فائنل میں بہتر کھیل پیش کریں گے۔
سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میچ میں بہت غلطیاں ہوئیں ، اس پر ہم بات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا فاسٹ باؤلرز کا اسکواڈ بہترین ہے، شاہین آفریدی ٹیم میں نہیں ہیں، ٹیم میں موجود باقی فاسٹ بالرز ان کی کمی محسوس نہیں ہونے دے رہے۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ سوپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کا فائنل اتوار کے روز پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جائے گا۔