بھارتی اداکارہ شردھا کپور نے بھکاری کے ساتھ کیا کیا؟ویڈیو سامنے آ گئی

Shardha kapoor
کیپشن: Shardha kapoor
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر شوبز سٹارز کی ویڈیوز  وائرل ہوتی رہتی ہیں، اسی طرح آج سوشل میڈیا پر بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کی ویڈیو  خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ممبئی کے شہر جوہو میں ایک ریسٹورنٹ سے اپنی سہیلیوں کے ہمراہ لنچ کرنے کے بعد باہر نکلتی ہیں۔

  اسی دوران ایک عمر رسیدہ بھکاری ان قریب ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے۔ اداکارہ بھکاری کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہو جاتی ہیں۔

شردھا کپور کے عمل کو مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے ناپسند کیا، صارفین شردھا کپور کے رویے کو شرمناک قرار دے رہے ہیں۔ایک صارف کا کہنا ہے کہ دولتمند ہونے کے باوجود یہ لوگ کس طرح ضرورت مندوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ دوسرے صارف نے شردھا کپور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اس شخص کو پیسے نہیں دے سکیں تو کم از کم کھانا ہی کھلا دیتیں، آپ کروڑوں روپے کماتی ہیں جبکہ متعدد صارفین نے کہا کہ ’سب سے بڑی غریب تو شردھا کپور خود ہے۔