ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تکذیبِ نکاح کیس؛ میرا کو عدالت نے بڑی اجازت دیدی

تکذیبِ نکاح کیس؛ میرا کو عدالت نے بڑی اجازت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمالدین جمالی)سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت،عدالت نے اداکارہ میرا سے اپنی صفائی میں مزید شواہد طلب کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے وکلاء کی ہڑتال کے باعث سماعت کو بغیر کاروائی ملتوی کردیا اور اداکارہ میرا سے اپنی صفائی میں مزید شوائد مانگ لیے۔ عدالت نے ادکارہ میرا کو آئندہ سماعت پر مزید شوائد عدالت جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

ادکارہ میرا نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ مزید شواہد عدالت کے سامنے رکھنا چاہتی ہے، اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے ۔

فیملی کورٹ نے ادکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا اداکارہ میرا نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمان سے نکاح نہیں کیا عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا عدالت فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا کی تذیب نکاح کی اپیل پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سلابت جاوید نے میرا کی اپیل پر سماعت کی تھی۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر اداکارہ میرا نے موقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمان سے نکاح نہیں کیا، عتیق الرحمان نے فیملی کورٹ کو گمراہ کیا، عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

سماعت کے دوران اداکارہ کی تکذیب نکاح کی اپیل میں مزید شواہد جمع کروانے کی درخواست منظور کی گئی تھی، جس کے بعد انہیں مزید شواہد جمع کروانے کے لیے 9 ستمبر تک اضافی شواہد جمع کروانے کی مہلت دی گئی تھی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer