عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق ترامیم مسترد

عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق ترامیم مسترد
کیپشن: E Voting
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے، عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور سمندر پر پاکستانیوں کے لیے ای ووٹنگ سے متعلق ترامیم مسترد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ پارلیمانی امور کمیٹی کا اجلاس سنیٹر تاج حیدر کی زیر صدارت ہوا۔ چیئرمین کمیٹی نے انتخابی اصلاحات بل پر ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ جانے کیوں حکومت معاملے کو طول دینا چاہ رہی ہے۔ اعظم سواتی بولے ووٹنگ کرانی ہے تو حکومتی رکن ثمینہ ممتاز کا آن لائن لیا جائے جس پر حکومتی اراکین نے قائمہ کمیٹی سے واک آؤٹ کردیا۔
قائمہ کمیٹی نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی ترمیم مسترد کردی۔ چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے آئین میں ترمیم کرنا ہوگی، سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے نہیں ہوسکتے۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے سالانہ کنونشنز کرانے کی ترمیم بھی مسترد کردی گئی ہے۔ کمیٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور سمندر پر پاکستانیوں کے لیے آئی ووٹنگ سے متعلق ترمیم بھی مسترد کر دی۔