یونیورسل پیس فیڈریشن کے زیر اہتمام ساتویں "ریلی آف ہوپ"

یونیورسل پیس فیڈریشن کے زیر اہتمام ساتویں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شمالی اور جنوبی کوریا کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوششیں جاری ہیں امن کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم، عالمی تنظیم یونیورسل پیس فیڈریشن، ساتویں ریلی آف ہوپ کا انعقاد کررہی ہے جو کہ 12 ستمبر  2021 بروز اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک جنوبی کوریا سے براہ راست نشر کی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق کوریا گزشتہ سات دہائیوں سے ایک ایسی قوم ہے جو  ابھی تک منقسم اور تکنیکی طور پر جنگ کا سامنا ہے ،یو پی ایف کے چیئرمین ڈاکٹر  تھامس جی والش  نےکہا ، "یہ ماہر ورکنگ گروپس پروگراموں کا ایک سلسلہ تیار کریں گے ،جس میں ویبنار ،مشاورت ، اعتماد سازی کی کوششیں ،اور اہم ممالک سے ملنے کے لئے اعلی سطح کے وفود کے ساتھ  لوگوں کے ایک دوسرے کیساتھ رابطوں کا تبادلہ شامل ہے۔  

ریلی آف ہوپ میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔ ساتویں ریلی آف ہوپ کانفرنس لائیو ہوگی جس میں عالمی سطح کے مقررین، خصوصی طور پر کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن سین اور امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، کمبوڈیا  کے وزیر اعظم سمدیک ہن سین اور صدر یورپی کمیشن ریلی سےخطاب کریں گے۔ 
تھنک ٹینک 2022 ریلی آف ہوپ کوریا کے پرامن اتحاد پرتوجہ دے گی، یہ جدید عالمی کوشش ہر طبقہ ہائے فکر کے رہنماؤں اور مختلف شعبوں کے ماہرین کو دنیا کے اہم ترین چیلنجوں کو باہمی تعاون کے ذریعے حل کروانے کے لئے کوشاں ہیں۔

یو پی ایف کے  کو فاؤنڈرڈاکٹر ہاک جا ہان مون  اس ریلی کی میزبانی کریں گے  جو  شمالی کوریا میں پیدا ہوئے تھے۔ کی نوٹ اسپیکرز کے ایک نامور بین الاقوامی ہوسٹ، جس میں دو نوبل انعام یافتہ اور کورونا ویکسین ڈویلپر  اور  ہمارے معاشرے کے تمام شعبوں میں قیام امن کےنئےمواقع  پیداکرنے کےحوالے کام کرنیوالے افراد  ریلی سے خطاب کریں گے۔

ریلی آف ہوپ  سیاسی ، مذہبی ، نسلی اور نظریاتی حدود سے ماورا ہے ، باہمی خوشحالی ، ایک پرامن دنیا کی تعمیر کی کوشش کرتی ہے،یہ نیا اور انوکھا پروگرام معاشرتی، مذہبی، نسلی اور نظریاتی حدود کو بامقصد تبدیلیوں سے بالاتر کرتے ہوئے، اپنی برادریوں، خاندانوں اور ذاتی زندگیوں میں، عالمی سطح پر ایک فرق پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے روزمرہ کے شہریوں کو بااختیار بناتا ہے۔ 

اگست 2020 سے اب تک  ’’6 ریلیز آف ہوپ‘‘ ہوچکی ہیں،جن میں سے ہر ایک دنیا بھر سے 10 ملین سے زائد افراد  نے  آن لائن شرکت کی۔ عالمی سطح پر نامور رہنماؤں نے  کورونا وبا ، ماحولیاتی تبدیلوں،غربت اور عدم مساوات، نسلی اور نسل کے تعلقات اور بین الاقوامی سلامتی جیسے بہت سے معاملات پر توجہ دی ہے۔

ریلی آف ہوپ  میں شہری  مفت شرکت کرسکتے ہیں ، ریلی آف ہوپ کانفرنس  ترقی پذیر، قابل عمل اور اعتماد پر مبنی ہے،کوئی بھی شخص پارلیمنٹیرینز، میڈیا پروفیشنلز سکالرز، بزنس لیڈرز اور عام شہری اس تبدیلی تحریک کا حصہ بن سکتا ہے، جو آزادی، امن اور اتحاد کو قبول کرتے ہیں۔