ویب ڈیسک: پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اکثر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرکے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اپنی منفرد اداکاری کی بدولت شوبز کی دنیا میں مختلف انداز اپناتے اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر صبا قمر کی بولڈ تصاویر شیئر کی گئی ہے۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سیاہ رنگ کی فراک زیب تن کی ہوئی ہے، صرف یہ ہی نہیں انہوں نے گھاس پر لیٹے اور بیٹھتے ہوئے فوٹو شوٹ کرایا ہے۔
اداکارہ کی ان تصاویر کو جہاں مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے وہی نہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’’میری تو دعا ہے اب طالبان پاکستان میں آجائیں‘‘۔
View this post on Instagram
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’’میں اس کے سوا کچھ نہیں کہوں گی، سوائے اس کہ اللہ پاک ہمیں ہدایت دے، آمین‘‘۔
View this post on Instagram