ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر جوبائڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کا 7 ماہ بعد ٹیلی فونک رابطہ

امریکی صدر جوبائڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کا 7 ماہ بعد ٹیلی فونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : امریکا کے صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان  سات ماہ بعد پہلا ٹیلی فونک رابطہ، دونوں سپرپاور رہنماؤں کا تصادم کی صورت حال نہ پیدا ہونے کی ضرورت پر زور۔

بائڈن اور شی جن پنگ کی کھلی ڈلی گفتگو

 رپورٹ کےمطابق بائڈن اور شی جن پنگ نے  امریکا چین تنازع  جیسی صورت حال سے بچنے کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔وائٹ ہاؤس  کا کہنا ہے اس گفتگو میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مسابقت کسی بھی صورت تنازع کی شکل اختیار نہ کرے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے سات ماہ میں اپنی پہلی کال کے دوران امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے ساتھ ’کھلی  ڈلی‘ گفتگو کی۔ چین کے سرکاری ٹی ویسی سی ٹی وی کے مطابق دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے رہنماؤں نے ’چین امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر کھلی، گہری اور وسیع سٹریٹجک بات چیت کی ہے۔اے ایف پی کے مطابق فون کال کے دوران بائیڈن کا پیغام یہ تھا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ’مسابقتی ماحول رہتے ہوئے مستقبل میں ہمارے درمیان ایسی کوئی صورت حال پیدا نہ ہو جہاں ہم غیر ارادی تنازع کا شکار ہوں۔‘دونوں رہنماؤں کی فروری کے بعد یہ پہلی کال تھی۔ فروری میں بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد ان دونوں رہنماؤں نے لگ بھگ دو گھنٹے بات کی تھی۔