ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں موسلادھار بارش، لیسکو کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا

شہر میں موسلادھار بارش، لیسکو کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر میں موسلادھار بارش، لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر، لیسکو کے 220 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے
 تفصیلات کے مطابق شہر میں  صبح سے  جاری  موسلادھار بارش سے  لیسکو کا ترسیلی نظام بری طرح  متاثر ہوا ہے جس سےلیسکو کے 220 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر نے سے شہر مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، بجلی کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، شہر میں  موسلا دھار بارش  سے لائن سٹاف کو بحالی کا کام کرنے میں دشواری کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

 دوسری جانب وزیر اعلیٰ  پنجاب  کا شہرمیں بارش  کےدوران  نشیبی علاقوں سےفوری نکاسی آب کاحکم،وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار  کاکہنا ہے کہ واساحکام،انتظامیہ نکاسی آب کیلئےوسائل بروئےکارلائیں،واسا اور انتظامی افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں۔ پانی کےنکاس میں غفلت برداشت نہیں کی جائےگی،وزیراعلیٰ  پنجاب  کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک روانی کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔