ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں موسلادھار بارش، جل تھل ایک ، وزیراعلیٰ اِن ایکشن

 شہر میں موسلادھار بارش، جل تھل ایک ، وزیراعلیٰ اِن ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: شہرمیں کالی گھٹاؤں کے ساتھ موسلادھاربارش، جل تھل ایک ہوگیا،شہر کی  گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایکشن ،لاہور کے نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دے دیا.
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں الصبح سےموسلادھار بارش کاوقفےوقفےسے سلسلہ جاری ہے ،شہر کے بیشتر علاقے تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں ۔ کوٹ لکھپت،پیکوروڈ،قائد اعظم انڈسٹریل ایریا ، ماڈل ٹاؤن،جوہرٹاؤن،کالج روڈ،ٹاؤن شپ میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ دھرم پورہ،مغلپورہ،باغبانپورہ بازار،شالیمار ،صدر کینٹ ،جوڑےپل،آفیسرکالونی ، لال پل،ہربنس پورہ،فتح گڑھ،سلامت پورہ، گڑھی شاہو،لکشمی چوک،شملہ پہاڑی،ڈیوس روڈ ،ریلوے سٹیشن،اک موریہ،شاد باغ،بھگت پورہ ، مال روڈ،جین مندر،جی پی اوچوک،چوبرجی، بھاٹی چوک،داتادربار،لوہاری اورشاہ عالم مارکیٹ میں بارش  پانی جمع  ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکادرجہ حرارت 23 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی  کی گئی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دے دیا.واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار  کاکہنا ہے کہ واساحکام،انتظامیہ نکاسی آب کیلئےوسائل بروئےکارلائیں،واسا اور انتظامی افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں۔ پانی کےنکاس میں غفلت برداشت نہیں کی جائےگی،وزیراعلیٰ  پنجاب  کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک روانی کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

شہرمیں موسلادھار بارش کاسلسلہ جار ی ہےادھر ڈپٹی کمشنر لاہور نےلکشمی چوک کا دورہ کیا،نکاسی آب کاجائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنرلاہور کا کہنا تھا کہ  لکشمی چوک سے نکاسی آب کویقینی بنایاجارہاہے،ڈپٹی کمشنرلاہور نے  واساحکام کو نشیبی علاقوں سےنکاسی آب کی ہدایت دی اور کہا کہ  نکاسی آب کرکے ترجیحی بنیادوں پرروڈ کوکلیئرکروایاجائے۔ ادھر محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔