( جنید ریاض ) ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے گریڈ پندرہ میں تعینات 70 اساتذہ کو گریڈ سولہ میں ترقی دے دی۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے گریڈ پندرہ میں تعینات 70 اساتذہ کو گریڈ سولہ میں ترقی دے دی۔ مذکورہ اساتذہ کو پچاس فیصد کوٹہ کے تحت ترقیاں دی گئی ہیں۔ 70 اساتذہ کو اِن سروس پروموشن کے تحت ترقیاں ملی ہیں۔ اساتذہ ترقیاں ملنے کے بعد ایس ایس ٹی کےعہدے پر تعینات ہونگے۔
سی ای او ایجوکیشن نے اساتذہ کو ترقیاں دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سکول ایجوکیشن کے مطابق ترقی پانے والے اساتذہ کی سیس کے ذریعے نئے سکول میں اپوئنٹمنٹ کی جائے گی۔ پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ ای ایس ٹی اساتذہ کو ترقیاں دینا احسن فیصلہ ہے۔
دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے لاہورسمیت تمام اضلاع کے سکولوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پانچ رکنی کمیٹی بنادی۔ کمیٹی کے کنوینئر ڈی پی آئی سیکنڈری رانا عبدالقیوم ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں ڈپٹی ڈی او، فوکل پرسن پیف اور قائد اکیڈمی سے سینئر سبجیکٹ سپشلسٹ کو شامل کیا گیا ہے۔
کمیٹی لاہور کے سرکاری و نجی سکولز کا وزٹ کرے گی۔ کمیٹی ایس او پیز گائیڈ لائن پر عملدرآمد کیلئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرے گی۔ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ سکول کو سیل کردیا جائے گا۔ سکول ایجوکیشن کے مطابق کمیٹی کا انچارج متعلقہ ضلع کا سی ای او ہوگا۔
سی ای او کی ذمہ داری کمیٹی کو متعلقہ اضلاع میں سکولوں کے وزٹ کیلئے مکمل سپورٹ فراہم کرنا ہوگی۔