مال روڈ(ملک اشرف) آئی کے بعد مزید بڑی تبدیلیوں کا امکان، پنجاب حکومت کا سیکرٹری قانون بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ، نذیر احمد گجانہ کو ایک ماہ کا نوٹس دیدیا، جبکہ پنجاب پولیس میں بھی اعلیٰ سطح کے مزید تبادلے زیرغور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی راؤ سردار علی، ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یاسین ، ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی کیپٹن (ر) ظفر اقبال، ایڈیشنل آئی جی بی اے ناصر اور ڈی آئی جی سیدخرم علی کا تبادلہ متوقع، ادھر وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے پانچ افسران کو فارغ کرکے پانچ وکلاء کو نیا لاء آفیسرتعینات کردیا۔
ذرائع کے مطابق حال ہی میں ریٹائر ہونیوالے سیشن جج بہادر علی خان کو نیا سیکرٹری قانون لگایا جائے گا پنجاب جوڈیشل سروس ایکٹ میں رکاوٹ کے باعث سیکریٹری قانون نذیر احمد گجانہ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے سیکرٹری قانون نذیر احمد گجانہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے نوٹس بھی دے دیا ہے، سیکرٹری قانون نذیر احمد گجانہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ایک ماہ کا نوٹس دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے ڈیپوٹیشن پر نئے سیکرٹری قانون لگانے کیلئے 25 ستمبر تک درخواستیں طلب کر لیں۔ ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادر علی خان سیکرٹری قانون کیلئے طلب کی گئی درخواست کی شرائط پر پورا اترتے ہیں۔