یوم عاشور پر ہر آنکھ نم، ہر طرف یاحسینؑ، یا حسینؑ کی صدائیں

یوم عاشور پر ہر آنکھ نم، ہر طرف یاحسینؑ، یا حسینؑ کی صدائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؑ اور ان کے رفقا کی میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں آج  یوم عاشور پر لاہور میں جلوس نکالے جارہے ہیں، ہرآنکھ اشکبار ہے، ہر طرف یا حسینؑ، یا حسینؑ کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

حضرت امام حسینؑ  اور ان کے ساتھیوں  نے میدان کربلا میں 10 محرم الحرام کو اسلام کی بقاء کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایسی مثال قائم کی، جس نے رہتی دنیا تک حق اور باطل کے درمیان واضح حد قائم کردی،  آج فرازندان اسلام انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

حضرت امام حسین علیہ اسلام کی سواری ذوالجناح

حضرت امام حسین علیہ السلام کی سواری شبیہ ذوالجناح کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے،ذوالجناح حضرت امام حسینؑ کی وہ سواری تھی جسے رسول اکرم ﷺ نے پالا تھا، ذوالجناح کے پہلے سوار حضرت محمدﷺ اور دوسرے امام حسین علیہ السلام تھے،ذوالجناح حضرت امام حسینؑ کی سواری تھی جس نے بچپن سے حضرت امام حسینؑ کے ساتھ پرورش پائی اور واقع کربلا میں امام حسینؑ کی شہادت کا یہ بھی ایک گواہ ہے ۔ 

شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس

حق و باطل کے  معرکے کربلا کی یاد میں آج لاہور سمیت ملک بھر میں علم،شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں،  ہر آنکھ اشکبار ہے، فضائیں یاحسینؑ یا حسینؑ کی صداؤں سے گونج اُٹھیں،لاہور نثار حویلی سے برآمد ہونیوالا شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہے، جو شام کو کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، مرکزی جلوس میں عزادار نوحہ خوانی،گریہ زاری اور ماتم داری کر رہے ہیں۔

خاک کربلا کی تسبیح کی زیارت

امام بارگاہ گلستان زہرا میں نماز ظہرین کے بعد عزاداروں کوخاک کربلاکی قدیمی تسبیح کی زیارت کرائی گئی، اس موقع پرعزادار اشکبارنظرآئے اور تسبیح کی زیارت سے فیض یاب ہوتے رہے۔

Sughra Afzal

Content Writer