تھانوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

تھانوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک) آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پولیس تشدد کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد تھانوں میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی۔

 صوبائی اے آئی جی آپریشنز کی طرف سے پیر کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں پنجاب کے تمام سٹی پولیس افسروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایس ایچ او یا انچارج انویسٹی گیشن سے نیچے کوئی بھی پولیس افسر ڈیوٹی پر اپنا موبائل استعمال نہیں کرے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود کسی بھی افسر کی ویڈیو بنانا اور اسے اپ لوڈ کرنا منع ہے، کسی بھی خلاف ورزی پر نہ صرف ملوث اہلکار بلکہ سربراہ افسر کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer