(عابد چودھری)نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؑ اور ان کے رفقا کی میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور پر آج لاہور بھر میں جلوس نکالے جارہے ہیں،جس میں عزادار نوحہ خوانی و سینہ کوبی کررہے ہیں۔
یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، آج لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد نے کہا ہے کہ پولیس ڈبل سواری پر پابندی پر سختی سے عملدآمد کرائے گی۔
انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی نہ کریں، خلاف ورزی پرسخت کارروائی کی جائے گی۔ بزرگ، بچے اور خواتین اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔