ڈینگی کا جن ایک بار پھر بے قابو

ڈینگی کا جن ایک بار پھر بے قابو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: شہر کے مختلف علاقوں سے ایک ہفتہ میں 405 ڈینگی لاروا برآمد، اے سی سٹی صفدر ورک نے ڈینگی سرولنس ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس بلا لیا۔                

شہر میں حالیہ ہونے والی بارشوں کے بعد مختلف علاقوں سے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 405 ڈینگی لاروا برآمد ہوئے، جس پراے سی سٹی صفدر ورک نے ڈینگی سرولنس ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس طلب کیا، اجلاس میں زون کی مختلف یوسیز میں انسدادِ ڈینگی کے لیے کی جانے والی سرولنس اور ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سب سے زیادہ ڈینگی لاروا یو سی 14 اور یو سی 29 سے برآمد ہوئے جس پر اے سی سٹی صفدر ورک نے زون کے تمام علاقوں میں انسدادِ ڈینگی کی کاروائیوں کو تیز کرنے کے احکامات دیے، انہوں نے ہدایات دی کہ ڈینگی ٹیمیں نہ صرف گھروں بلکہ ان کی چھتوں اور پانی کی ٹینکیوں کی چیکنگ بھی یقینی بنائیں، جن یونین کونسلز میں ڈینگی لاروا پائے جائیں وہاں فوری سپرے کو یقینی بنایا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انسدادِ ڈینگی کی کارروائیوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈینگی کیسز کے حوالے سے ہسپتالوں میں بھی پوچھ گچھ کو یقینی بنایا جائے کہ آیا ہسپتالوں میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہو رہے یا نہیں۔ کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔