چیف سیکرٹری پنجاب کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات

چیف سیکرٹری پنجاب کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکر: چیف سیکرٹری پنجاب اکبرحسین درانی سے امریکی قونصل جنرل کولین کرینویلج کی سول سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی, باہمی تعلقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔        

تٖفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کےاموراوردو طرفہ تعا ون پربات چیت کی گئی،  چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، تجارتی اورثقافتی وفودکےتبادلوں سےباہمی تعلقات کوفروغ ملےگا۔

ملاقات میں حکومت کے100روزہ پلان، امن وامان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر، صوبہ بھر کے ترقیاتی منصوبوں اور لاہور شہر کے میگا پروجیکٹس کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب نے امریکی قونصل کو آگاہ کیا۔

 تعلیم، صحت، انصاف کی فراہمی، معیشت اوردیگرشعبوں کی بہتری پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی قونصل نے یقین دہانی کروائی کہ امریکی حکومت ان تمام کاموں میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ امریکی جنرل قونصل نے نئی حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس ملاقات کے دوران پولیٹیکل اینڈا کنامک آفیسرتھیوڈورمین ہووربھی موجود تھے۔