سٹی 42:سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں احتساب عدالت پیش،راجہ پرویزاشرف کہتے ہیں کہ مقدمات کی سماعت کے دوران ہمارامیڈیاٹرائل بھی جاری رہتاہے،دس بارہ سال بعدکہہ دیاجاتاہے کہ ہم بے گناہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپکو میں 437افرادکو غیرقانونی بھرتی کرنےکےکیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی،سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت 8افسران پیش ہوئے،ریفرنس کے گواہ ایڈمن آفیسرذیشان نے بیان قلمبندکرایاجس کے بعدعدالت نے سماعت 29 ستمبرتک ملتوی کردی۔
پیشی کے بعدمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے راجہ پرویزاشرف نےکہاکہ پیپلزپارٹی کیخلاف بےبنیادمقدمات برسوں سےچل رہےہیں،10سے12سال بعدکہاجاتاہےآپ بےگناہ ہیں،سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مقدمات کی سماعت کےدوران ہمارامیڈیاٹرائل بھی جاری رہتاہے،ان کا کہنا تھاکہ سی پیک منصوبےکوہرصورت میں مکمل ہوناچاہیے،پیپلزپارٹی نےکبھی بھی ڈیموں کی مخالفت نہیں کی،ڈیموں کی تعمیرقومی جذبےکےتحت ہونی چاہیے۔
سابق وزیراعظم نے پانی کی اہمیت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈیموں کی تعمیرکیساتھ ساتھ پانی کےضیاع کوبھی روکناہوگا۔