اسرار خان : لاہور میں لوئر مال کے علاقے شفیق آباد سے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی۔
ایدھی ترجمان کے مطابق تاج کمپنی بند روڈ سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جبکہ بند روڈ کے قریب 60 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ متوفین بظاہر نشے کے عادی ہیں، نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوئے۔
پولیس کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردیں۔