ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہاؤس حملہ کیس، مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ ہونے پر جےآئی ٹی ٹیم کو توہین عدالت کا نوٹس

 جناح ہاؤس حملہ کیس، مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ ہونے پر جےآئی ٹی ٹیم کو توہین عدالت کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ، انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید کے خاوند عتیق ریاض، ارونا نعیم اور زرین، نعیم  سمیت 15 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ 

تفصیلا ت کے مطابقانسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ جس کے بعد عدالت نے ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔  تفتیشی افسر کی جانب سےجناح ہاؤس مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے جےآئی ٹی کی پوری ٹیم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے جے آئی ٹی افسران کو کل طلب کر لیا ۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما ارونا نعیم، زرین رضا ،عتیق  ریاض، زیشان رشید، قیصر بٹ، ارشد علی ، محمد بلال، عبد الحفیظ ، سید طاہر رضوی، عابد رفیق، عاطف منیر ، عرفان نور ، آصف بیگ ، منصور امین  اور نصر اللہ نے  ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ملزمان جوڈشل ریمانڈ پر جیل میں زیر حراست ہیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہو چکی ہیں۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 96/23درج ہے۔