ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

 ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد اقبال رانا: ایف آئی اے گوجرانوالہ نے بڑی کارروائی کے دوران لبیا کشتی حادثے سمیت انسانی سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

ترجمان ایف ائی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں آصف علی اور سفیر احمد شامل ہیں۔ ملزمان سادہ لوح شہریوں کو لیبیا کے راستے اٹلی بھجواتے تھے۔

ملزما ن نے نوجوان سے لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کے  23لاکھ وصول کیے تھے۔ نوجوان 8 اکتوبر کو   لیبیا سے ڈیپورٹ ہو کر واپس   سیالکوٹ ائیر پورٹ  پر آیا تھا۔ ایف آئی اے نے متاثر ہ نوجوان کی درخواست پر فوری کاروائی کرتے ہوئے دونوں ایجنٹس کو حراست میں لے لیا۔ 

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ لیبیا کشتی حادثہ کے واقعہ میں بھی ملزمان نے نوجوانوں کو لیبیا بھجوایا تھا۔ ملزمان سے مذید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔