ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)روپے کی قدر میں مسلسل اضافے،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رحجان جاری ہے۔

 کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 75پیسے کمی  ہوئی ہے،انٹربینک میں ڈالر 280روپے 90پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے،ابتک انٹربینک میں ڈالر کی قدر 26روپے 20پیسے گر چکی ہے۔

 گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 1روپے 14 پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر 282 روپے سے بھی نیچے آگیا، ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی،  ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار بھی کم ہونے کا امکان ہے۔