اسامہ عارف : موسم سرما کی آمد،15 اکتوبر سے پنجاب بھر کے تمام سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی آمدکے ساتھ 15 اکتوبر سے پنجاب بھر کے تمام سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اکتوبر سے صوبہ بھر کے سکولوں کےاوقات کار تبدیل کرنےکا فیصلہ
بوائزسکول صبح ساڑھے8بجے لگے گے چھٹی دوپہر 2بجے ہوگی جبکہ جمعہ کے روز بوائز سکولوں میں 12 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔گرلز سکول بوائز سکول سے 15منٹ پہلےلگا کریں گے اور گرلز سکولوں میں دوپہر 1بج کر 45منٹ پر چھٹی ہوا کرے گی ۔سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔