ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات میں اسکول وین پر حملہ ، ڈرائیور جاں بحق اور 2 طلبا زخمی

School Van Attack
کیپشن: School Van Attack
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسکول وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق اور 2 طلبا زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کےمطابق سوات کے علاقےگلی باغ میں اسکول وین پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 طلبا زخمی ہو گئے۔مقتول کے ورثا اور علاقہ مکین نے لاش چوک پر رکھ کر احتجاج کیا ، مظاہرین نے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقےمیں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

گزشتہ روز صوبہ خیبر پختونخواہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سوات میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا تھا۔سی ٹی ڈی پختونخواہ ، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے رحیم آباد سوات میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے تھے ، دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ 1 دہشت گرد افغانستان سے بم بنانے کی تربیت حاصل کر کے آیا تھا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر اور 3 سپاہی زخمی بھی ہوئے۔