سٹی42: محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی آج بارش برسنے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہوریوں کے لیے اچھی خبر ماہرین نے بارش کے لاہور میں داخل ہونے کی خبر سُنا دی آج شہر میں بارش برسنے کا امکان ہے موسم کافی خوشگوار ہے درجہ حرارت 26ریکارڈ کیا گیا ہے اور ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 116 ریکارڈ کی گئی۔
بارش سےآلودگی،سموگ سے نجات ملے گی شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آ ئندہ 24گھنٹوں میں موسم خوشگوار رہے گا،جبکہ شہر میں 30فیصد بارش برسنے کے امکانات ہیں اور کم سے کم درجہ حرارت 22،زیادہ سے زیادہ 29ڈگری رہے گا.
لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 116 ریکارڈ کیا گیا ہے کوٹ لکھپت 261،ڈی ایچ اےمیں ائیر کوالٹی انڈیکس 170ریکارڈجوہر ٹاؤن 146،مراتب علی روڈ پرانڈیکس 129 ریکارڈ کیا ۔