انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی،مزیدسستاہوگیا

Doller Stock exchange, interbank, IMF
کیپشن: Dollar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سفر مسلسل جاری ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اپنی کھوئی ہوئی قدر بحال کر رہا ہے۔

ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر مزید 1 روپے 17 پیسے سستا ہو گیا۔ انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 1 روپے 17 پیسے سستا ہوا ہے۔

فاریکس انڈیکس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کمی کے بعد 218 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 346 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42431 پر آ گیا ہے۔